خواب میں خرید و فروخت کرنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں قرآن شریف بیچنا اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا دین اسکے نزدیک حقیر ہے ۔ او ر اس نے اپنے آپ کو ذلیل و حقیر کیا ۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنا غلام فروخت کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کا م اس پر تنگ ہو گا اوروہ ظالم ہوگا ۔ اوراگر دیکھے کہ اپنی عورت کو بیچا ہے تودلیل ہے کہ اس کی حرمت اور بززگی زائل ہوگی اور وہ بد نام ہو گا۔ لیکن اگر اس عورت کے سوائے جو بیچی ہے اس کی اور عورت ہووے تودلیل ہے کہ اس کی پھر بہتری ہوگی۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو چیز دین میں پیاری ہے اس کا میں بیچنا برا ہے اور اس کا خریدنا اچھا ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں