خواب میں مرغی دیکھنا

Khwab Mein Murghi Dekhna

Khwab mein murghi dekhna can have multiple interpretations. Keep reading to discover the most authentic Dream Interpretation of Seeing  Hen in a dream in Urdu, based on the Islamic Dream Interpretation. Find out more khwab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on Tabeer ur Roya book written by Ibn Sirin.

خواب میں مرغی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مرغی خام یا کنیز پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مرغی خریدی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے۔ دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا یا خادم مزدوری پر لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی اور بے انداز مرغیاں ہیں۔ دلیل ہے کہ ریاست اور سرداری پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغی کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر خادموں سے مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغی ذبح کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا اس کے غلام کا فرزند یا اس کی کنیز کسی بلا میں گرفتار ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس مرغی کا انڈہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہو گی یا خادموں سے مال حاصل کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مرغی با جمال عورت ہے۔اور سیاہ مرغی کو دیکھنا چتلی مرغی سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ مرغی نے اس کے گھر میں مرغی کی طرح آواز دی ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب نا خوش بات سنے گا۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں مرغی کا بچہ تین وجہ پر ہے: (1) خوب صورت عورت (2) کنیز (3) خادم

0/Post a Comment/Comments