Khwab Mein Malta Dekhna
Khwab mein malta dekhna can have multiple interpretations. Keep reading to discover the most authentic Dream Interpretation of Seeing orange in a dream in Urdu, based on the Islamic Dream Interpretation. Find out more khwab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on Tabeer ur Roya book written by Ibn Sirin.
خواب میں مالٹا دیکھنے کی تعبیر
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ نارنگی کچھ زرد ہوتی ہے لیکن خوشبودار اور دیکھنے میں عمدہ اور پاکیزہ ہے اور بہشت کے میووں میں سے ہے۔ لہٰذا خواب میں عمدہ ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نارنگی ایک سے تین تک فرزند ہے۔ اگر تین سے زیادہ دیکھے تو اسی قدر مال ہے اور سبز نارنگی بہتر ہے اور زرد نارنگی بھی وقت پر بری نہیں ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ نارنگی سبز ہے تو بعض اہل تعبیر کے نزدیک بیماری اور غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نارنگی کی دیکھنا چار وجہ پر ہے: ( 1) دوست (2) جھگڑا (3) فرزند (4) لوگوں سے منفعت
ایک تبصرہ شائع کریں