خواب میں بوڑا دیکھنا، خواب میں بوڑھی عورت دیکھنا

Khwab Mein Borha Dekhna

Khwab mein borha dekhna can have multiple interpretations. Keep reading to discover the most authentic Dream Interpretation of Seeing old age in dream in Urdu, based on the Islamic Dream Interpretation. Find out more khwab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on Tabeer ur Roya book written by Ibn Sirin.

خواب میں بوڑا دیکھنا، خواب میں بوڑھی عورت دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بڑھیا عورت دنیا ہے اور موٹا بوڑھا مسلمان ہے جو کپڑوں سے آراستہ ہے۔ دلیل ہے کہ مال حلال پائے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ موٹا بوڑھا میلے کپڑوں میں ہے اور کافر ہے۔ اس کی تاویل میں یہ جہان اور وہ جہان ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بوڑھی موٹی عورت اور مسلمان سے شادی کی ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملکیت ہے۔ دلیل ہے کہ مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بڑھیا عورت ہے اس کو گھر سے نکالا ہے یا طلاق دی ہے۔ دلیل ہے کہ ترک دنیا کی کوشش کرے گا۔ اور راہ آخرت تلاش کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے موٹی عورت سے جماع کیا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کی مراد پائے گا۔

0/Post a Comment/Comments