Khwab Mein Chabi Dekhna
Khwab mein chabi dekhna can have multiple interpretations. Keep reading to discover the most authentic Dream Interpretation of Seeing Keys in dream in Urdu, based on the Islamic Dream Interpretation. Find out more khwab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on Tabeer ur Roya book written by Ibn Sirin.
خواب میں چابی دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چابی کا دیکھنا مرد ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چابی گھما کر تالا کھولا ہے اور دروازہ کھل گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے بستہ کام کشادہ ہوں گے اور دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بہت سی کنجیاں ہیں۔دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبہ پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ لہ مقالید السموت والارض (اسی کے پاس آسمان اور زمین کی چابیاں ہیں۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چابی خیر کے دروازے کی کشائش اور شر کے دروازے کی بندش میں ہے۔دلیل ہے کہ دین میں بادشاہ ہو گا۔حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس لوہے کی چابی ہے تو قوت اور نیکی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بھرت یا تانبے کی چابی ہے دلیل ہے کہ اس کا بول بالا ہو گا۔اور بیان کرتے ہیں کہ اس کو خزانہ ملے گا۔حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس قدر چابیاں زیادہ ہوں گی مال زیادہ ہو گا۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ چابی حق تعالیٰ سے دعا اور استغفار اور مراد کا مانگنا ہے اور اگر دیکھے کہ چابی تالے پر رکھی ہے اور دروازہ کھولا ہے۔دلیل ہے کہ اس کی حاجت روا ہو گی اور اس کا کام کشادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چابی قفل میں ٹوٹی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی دعا خالص نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ ایک چا بی سے کئی تالے کھول کر دروازے کھولے ہیں۔ دلیل ہے کہ خوب صورت عورت سے نکاح کرے گا۔حضرت حافظ معبر رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی اپنے ہاتھ میں چابی دیکھے۔ دلیل ہے کہ نمازی ہو گا۔ اگر دیکھے کہ اس کی چابی گری ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب نماز میں کاہل اور سست ہو گا.
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چابی آٹھ وجہ پر ہے۔ (۱)کاموں کی کشادگی (۲)غم سے فراغت(۳)بیماری سے شفا(۴)مراد کا پانا (۵)دین کی قوت (۶)حج گزارنا (۷)دعا کی قبولیت (۸)علم کا جاننا
ایک تبصرہ شائع کریں