خواب میں چاند دیکھنا

Khwab Mein Chand Dekhna

Khwab mein chand dekhna can have multiple interpretations. Keep reading to discover the most authentic Dream Interpretation of Seeing moon in dream in Urdu, based on the Islamic Dream Interpretation. Find out more khwab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on Tabeer ur Roya book written by Ibn Sirin.

خواب میں چاند دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاند بادشاہ کا وزیر ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے چاند پکڑا ہے اس کو اپنی ملکیت میں دیکھا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہو گا یا وزیر بنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چاند کے ساتھ لڑائی اور جھگڑا کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ وزیر سے جھگڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چاند کی جگہ پر مقیم ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا وزیر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چاند کا نور لیا ہے۔ دلیل ہے کہ وزارت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے آسمان کا چاند پکڑا ہے اور نورو شعاع نہیں رکھتا ہے اور تاریک و تیرہ بھی نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چاند تیرو تاریک ہے اور اپنی جگہ پر نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا وزیر کسی کام کے باعث اس کا محتاج ہو گا۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ چاند خواب میں خاص کر اگر چودہویں کا ہے بادشاہ کو دیکھنا ہے۔ اگر دیکھے کہ چاند کے دو ٹکڑے ہو گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ بادشاہ یا وزیر ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چاند اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس پر فریاد کریں گے اورر اپنا انصاف چاہیں گے اور وہ شخص ولایت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دو چاند آپس میں لڑتے ہیں۔ دلیل ہے کہ دو بادشاہ آپس میں جنگ کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ ایک ان میں سے گر کر پارہ پارہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان دو بادشاہوں میں سے ایک گرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ چاند اس کے ہاتھ یا گود میں پکڑا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور اگر پہلی چاند کرے تو دلیل ہے کہ وہ عورت اس سے اصل اور نسب میں کم درجہ کی ہو گی۔ اور اگر چاند آدھا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کا اصل مولا زادوں کا ہو گا۔ اور اگر چودہویں کا چاند ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عورت اصل اور نسب میں اس سے بہتر ہو گی۔ اور اگر یہ خواب عورت دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس صفت کا شوہر کرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ چاند پاکیزہ اور روشن ہے اور اس کے گھر میں آ کر اترا ہے۔ دلیل ہے کہ اس گھر میں عورت کرے گا اور اس سے منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی چیز نے چاند کو ڈھانپا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا وزیر متغیر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چاند کو گرہن لگا ہے دلیل ہے کہ وزیر کا حال بد ہو گا او وہ معزول ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر اپنی جگہ پر چودہویں کا چاند روشن دیکھے اور اس کا نور اس کے گھر کے مقابلہ میں چمکتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس گھر والے بادشاہ یا وزیر سے خیر و منفعت دیکھیں گے۔ اور اگر چودہویں کے چاند کو تاریک دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کو رنج اور نفرت حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ پہلی کا چاند اپنے مطلع سے نکلا ہے۔ لیکن شروع ماہ میں اس کا نور زیادہ ہوا ہے یا بدر ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا جو بادشاہ یا وزیر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہلی کا چاند اپنی جگہ سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے یہاں فرزند آئے گا۔ یا اس کو کوئی مشکل کام پڑے گا کہ لوگوں کو اس سے غم واندوہ ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔ اگر کوئی خواب میں چاند کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر چاند کا نور زیادہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس لڑکے کی زندگی دراز ہو گی۔ اور اگر چودہویں کا دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر درمیانے درجے کی ہو گی۔ اور اگر چاند نقصان میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ یا وزیر کی خدمت میں مشغول ہو گا۔
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ چاند کو ہاتھ میں پکڑا ہے یا چاند اس کی گود میں آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں عالم اور دانا فرزند پیدا ہو گا۔ اور اگر یہی خواب کوئی بادشاہ کا مقرب دیکھے۔ دلیل ہے کہ وہ بادشاہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چاند اور سورج اور تمام ستاروں کو پکڑا ہے اور سب ہی تیرہ و سیاہ ہیں۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب ہلاک ہو گا۔ اور اگر پارسا ہے تو غم و اندوہ میں پڑے گا یا بیمار ہو گا اور آخر کار وہ شفاء پائے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ چاند کو خواب میں دیکھنا سترہ درجہ پر ہے: (1) بادشاہ (2) وزیر (3) مصاحب (4) رئیس (5) شرف اور مرتبہ (6) دوست (7) کنیز (8) غلام خادم (9) بے ہودہ کلام (10) والی (11) عالم مفسد (12) بزرگ سردار (13) باپ (14) ماں (15) عورت (16) فرزند (17) بزرگواری

0/Post a Comment/Comments