خواب میں چاندی دیکھنے کی تعبیر

Khwab Mein Chandi Dekhna

Khwab mein chandi dekhna can have multiple interpretations. Keep reading to discover the most authentic Dream Interpretation of Seeing silver in dream in Urdu, based on the Islamic Dream Interpretation. Find out more khwab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on Tabeer ur Roya book written by Ibn Sirin.

خواب میں چاندی دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چاندی آزاد عورتوں پر دلیل ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنے کام سے چاندی لی ہے۔ دلیل ہے کہ اس موضع اور ولایت میں کسی عورت سے شادی کرے گا۔ کیونکہ چاندی عورتوں کی ذات ہے اور اگر دیکھے چاندی کی کان میں گیا ہے اور چاندی نکالی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی چاندی ہے تو فرزند پر دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم میں نقصان ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کے مال کا نقصان ہو گا۔ لیکن عورتوں کے جسم کے نقصان میں صلاح ہے- حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے مال یا کسی چیز میں نقصان ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ فکر مند ہو گا اور اس کو نقصان پہنچے گا۔

0/Post a Comment/Comments