Khwab Mein Muh Dekhna
Khwab mein muh dekhna can have multiple interpretations. Keep reading to discover the most authentic Dream Interpretation of Seeing face in dream in Urdu, based on the Islamic Dream Interpretation. Find out more khwab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on Tabeer ur Roya book written by Ibn Sirin.
خواب میں منہ دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منہ کاموں کی کلید اور ان کا خاتمہ ہے اور جو کچھ منہ سے نکلتا ہے کوہر اور کلام پر دلیل ہے ۔ نیک ہو یا بد ہو ، جو کھ منہ میں ہو ، اگر دنیاوی ہے اگر کراہت کے ساتھ منہ میں ہوئے تو عیش میں محنت اور رنج پر دلیل ہے ۔اور جو کچھ منہ میں شیریں ہے اور آسانی سے نگلا جاتا ہے ۔ تو روز گار اور راحت اور عیش پر دلیل ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا منہ سختی کے ساتھ بندھا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ گندم یا جو کے آٹے سے بھرا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ فراخ ہوا ہے کہ اس میں بہت سا کھانا سما جائے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر نعمت اور روزی ملے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ اچھا ہے دلیل ہے کہ نیک بات سنے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ کا گوشت گرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے خون نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے گفتگو کرے گا ۔
حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے کیڑا یا کوئی جانور نکلا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کے عیال میں سے ایک جدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے پلیدی نکلی ہے ۔دلیل ہے کہ جو سلوک کیا ہو گا احسان جتانے سے باطل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے مروارید باہر نکالا ہے اور لوگوں نے اٹھایا ہے دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے فائدہ اٹھائیں گے ۔اور اگر دیکھے کہ اپنے منہ سے پلیدی ڈالتا ہے اور لوگ اس سے بھاگتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ شاعر ہو گا اور لوگوں کی برائی کہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ پر مہر لگائی ہے اور لگانے والے کا پتہ نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ رسوا ہو گا ۔فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ الیو م نختم علی افوا ھہم وتکمنا ایدیھم وتشھدار جلھم(آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگائیں گے اور ہم سے ان کے ہاتھ کلام کریں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے )۔ حضرت حافظ مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے اچھی چیز نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اچھے مطلب کی باتیں کرے گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل اس کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز منہ میں رکھی ہے اور وہ اچھی چیز تھی دلیل ہے کہ حلال چیز کھائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ (۱)منزل(۲)خزا نہ(۳)کاموں کی کشائش(۴)مال (۵)حاجت (۶)وزیر (۷)دربان۔
ایک تبصرہ شائع کریں