خواب میں بستر دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بستر خواب میں دیکھنا عورت ہے اور اس کی نیکی اور بدی کا تعلق عورت سے ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بستر کو بستر سے بدلا ہے ۔ یا ایک بستر سے دوسرے بستر پر گیا ہے تودلیل ہے کہ دوسری عورت کرے گا۔اور پہلی کو طلاق دے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بستر کی حالت بدل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کی حالت بدلے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر دوسرے کا بستر ہو گیا ہے اور دوسرے کا اس کا ہو گیاہے ۔ اس سے بہتر یا خواب دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور پہلی کو طلاق دے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اپنا بستر بیچایا لپیٹ لیا ہے تودلیل ہے کہ عورت طلاق دے گا یا غائب ہوگی یا ان دومیں سے ایک مرے گا۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے آپ کو نا معلوم بستر پر دیکھے تودلیل ہے کہ اسی قدر و قیمت پر اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر نا معلوم چار پائی پر بچھاہے اور وہ ا س پر بیٹھا ہے تودلیل ہے کہ بزرگی اور نفع پائے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بسترخواب میں ولایت اور تن آسانی ہے -فرمان حق تعالیٰ ہے۔ متکنین علی فرش بطائنھا من استبر ق(فرشوں پر تکیہ لگانے والے جب کے اندر ریشم ہے) اور اگر خواب میں دیکھے کہ بستر کو گھر سے باہر ڈالا ہے اورپھر گھر میں لایا ہے تودلیل ہے کہ وہ اپنی عورت کو طلاق رجعی دے گا۔ اوراگر اپنے آپ کو تین بستر یا چار بستر پر لیٹا ہوا دیکھے تودلیل ہے کہ بستروں کے شمار پر عورتوں کرے گا یا کیزیں خریدے گا۔ اور اگر اپنے بستر کو گھر میں دیکھے یا گڑھے میں دیکھے جہاں سے اسے باہر نہیں نکال سکتا ۔ اس سے دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہو گی او ر اس کے رنج سے خلاصی نہ پائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو نرم بستر پر سو یا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ سال اس پر مبارک ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر پشم سے بھرا ہوا ہے تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ وہ کو ئی مالدار عورت کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر پھٹ گیا ہے یا جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مو ت اب قر یب آگئی ہے اور اس کے عیا ل کو دین و دیا نت اور شر م نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ریشم کا بستر سوتی بستر سے بدل گیا ہے تو دلیل ہے کہ بدکار عورت کو دور کرکے نیک عورت کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے بستر کو چوہے نے سوراخ کر دیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت کا کسی کے ساتھ بالائق معاملہ پڑے گا اور وہ خرابی پر راضی ہو جائے گا۔ اور اگر اس کا بستر ہوا میں معلق ہے تو دلیل ہے کہ اس کا بستر بلند جگہ پر بچھایا جائے گا اور اس کا شغل بالا ہوگا اور دولت پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر ہو اسے زمین پر گرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہو گی اور آخر کار شفاء پائے گی۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر اپنا بستر سبز دیکھے تودلیل ہے کہ دیندار اور پارسا عورت کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر پرانا تھا اور نیا ہوگیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت کا بد خلق نیک خلق ہو جائے گااور اگر دیکھے کہ نیا بستر پرانا ہو گیا ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ اس کی عورت نیک خلق سے بد خلق ہو جائے گی۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر سرخ سے سفید یا زرد ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت اصلاح سے فساد کی طرف مائل ہو گی اور اس کے خلاف ہے تو فساد سے اصلاح کی طرف آئے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا بستر بچھا کر سرہانہ رکھا ہوا ہے تواس امر کی دلیل ہے ہو عورت کرے گا یا خادم اور کنیزیں خریدے گا۔ اور اگر اپنے بستر پر سرہانے لگے ہوئے دیکھے تو خادموں پر دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ و نمارق مصفوفتہ(اور قا لین قطار دوقطار لگائے ہوئے ) اوراگر نامعلوم جگہ پر بستر دیکھے تودلیل ہے کہ زمین خریدے گا اور ہل چلائے گا۔اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ وراثت پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بستر پر سویا ہوا ہے تودلیل ہے کہ راحت اور سہولت پائے گا ۔ اوراگر دیکھے کہ ہوا پر بستر بچھا کر سویا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کی وجہ سے مرتبہ اور بزرگی پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر پھٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت نابکار ہو گی ۔ اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ اس کی عورت مرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ بستر کو آگ لگ گئی ہے اور وہ جل گیا ہے تواس سے یہ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا مرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بستر کو دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول ، عورت ۔ دوم ، کینزک لونڈی ۔ سوم ، ولایت ۔ چہارم ، معیشت اور منفعت اور تن آسانی۔
ایک تبصرہ شائع کریں