خواب میں لڑکی کو ننگا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے اگرکوئی شخص اپنے آپ کو ننگا دیکھے اور دنیا کی طلب کرتا ہے تو غم،تکلیف پر دلیل ہے اور اگر دیکھے تہ بند باندھاہوا ہے تو دلیل ہےکہ اللہ تعالٰی کی اطاعت اور عبادت میں کوشش کرے گا۔حضرت جابرمغربی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہےکہ خواب میں برہنگی(ننگاہونا)محنت اوررسوائی کی دلیل ہے۔اور اگر خواب میں عورت کو ننگا دیکھے تو نیک مرد کے لیے نیک اور بد مرد کے لیے بد ہے۔حضرت جعفرصادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہےکہ خواب میں برہنہ ہونا(ننگا ہونا)صالح مرد کے لیے خیراور نیکی ہے اور مفسد(فسادی شخص)کے لیے بدی،رسوائی اور بے حرمتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں