خواب میں مکہ دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی اپنے آپ کو مکہ شریف میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ کعبہ کی زیارت کرے گا اور حج کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مکہ شریف کی طرف تجارت کے لئے گیا ہے اور حج کے لئے نہیں گیا ہے دلیل ہے کہ مال دنیا پر حریص(لالچ کرنے والا) ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مکہ شریف میں صلاح اور زہد کے ساتھ ہے اور عبادت میں مشغول ہے۔ دلیل ہے کہ دنیاوی منفعت میں ہے۔ اور اگر مکہ شریف کو آباد اور بھرا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت اس پر فراخ ہو گی اور اگر اجڑا ہوا دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں