خواب میں مہر دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مٹی پر مہر لگائی ہے۔ دلیل ہے کہ منفعت اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خط پر مہر لگائی ہے۔ دلیل ہے کہ ملنے والی چیز کا معائنہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی بادشاہ یا امیر نے اس کو انگوٹھی دی ہے اور کہا ہے کہ لو اور خزانے پر مہر لگاؤ۔ اگر لائق ہے تو خزانہ اس کے سپرد کیا جائے گا۔ ورنہ کوئی بڑا آدمی مال اس کے سپرد کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بادشاہ نے مہر دی ہے اور سپرد کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے رسم کے مطابق نامہ پر مہر لگائی ہے۔ دلیل ہے کہ ولایت پائے گا اور مراد کو پہنچے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں خط اور ہتھیلی اور جو اس کے مشابہ ہے اس پر مہر لگانا سات وجہ پر ہے: (1) کام کا ختم ہو نا (2) دین کی قوت (3) ریاست (4) حقیقت اور دین کی خبریں (5) مال (6) دولت اور بزرگی (7)مراد کا حصول صاحب خواب کے قدر کے مطابق.
ایک تبصرہ شائع کریں