خواب میں مرغا دیکھنا

خواب میں مرغا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے جس قدر پرندہ خواب میں زیادہ بڑا ہو گا۔ دلیل ہے کہ ہمت سے بڑے کو طلب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے پرندے کسی جگہ میں آوازیں کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس موضع والوں کو غم اور مصیبت پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مرغ کا انڈا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مرغ اس سے باتیں کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام بلند ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغ اس کے ہاتھ میں مرا ہے۔ دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغ کی پشت پر بوجھ رکھا ہوا ہے دلیل ہے کہ اس شخص سے جو اس مرغ کی طرف منسوب ہے اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغ اس کے جسم سے تازہ گوشت لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی اس کا مال زور سے لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم سے گوشت کا ٹکڑا مرغ کے آگے ڈالتا ہے دلیل ہے کہ اپنے مال میں سے کوئی چیز کسی کو بخشے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغ نے گوشت کا ٹکڑا ہڈی سمیت اس کے آگے ڈالا ہے دلیل ہے کہ مال پائے گا۔ اور ہر ایک مرغ کی تاویل وہی شخص ہے جو اس مرغ کی طرف منسوب ہے۔ اور یہ بات پہلے بیان ہو چکی ہے۔

حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مختلف قسم کے پرندے کسی شہر میں آئے ہیں۔ دلیل ہے کہ وہاں بے گانہ لشکر آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغ نے اس کی آنکھیں نکالی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے دین میں کسی سے تباہی پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغ کا خون پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کے مال کو نقصان پہنچے گا۔

0/Post a Comment/Comments