خواب میں نیکی کرنے کی تعبیر

خواب میں نیکی کرنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیکی کرنی دین میں اسی قدر قوت اور بزرگواری ہے اور عذاب آخرت سے نجات پائے گا۔ خاص کر اگر صاحب خواب ایماندار اور پارسا ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اس کے ساتھ کسی نے نیکی کی ہے اور اس نے اس کو ذلیل جانا ہے۔ دلیل ہے کہ سب کاموں میں نا شکر ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ ولا تنسو الفضل بینکم ان اللہ بما تعملون خبیرا (آپس میں احسان کو مت بھولو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے با خبر ہے) اگر دیکھے کہ اہل شرک سے نیکی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنا مال ایسے لوگوں پر خرچ کرے گا جن کو دونوں جہان کی خیر ہو گی۔

0/Post a Comment/Comments