خواب میں نیزہ دیکھنا

خواب میں نیزہ دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ دشمن کے جسم پر نیزہ مارا اور اس کو گرا دیا ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کو دلیل سے قائل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو نیزہ ٹوٹ گیا ہے یا ضائع ہو گیا ہے ۔اس کی تاویل پہلے خواب کے بر خلاف ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس فولادی نیزہ چمکدار ہے تو اگر وہ اس کے اہل میں سے ہو دلیل ہے کہ ولایت پائے گا ۔ اگر اہل میں سے نہ ہو تو کسی بزرگ آدمی سے کوئی منفعت پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے نیزے کو زنگ لگا ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کو تھوڑا نفع ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیزے کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱) دلیل(۲)و لایت (۳)درازی عمر (۴)فتح (۵)ریاست (۶)قیمت نیزہ کے مطابق نفع۔

0/Post a Comment/Comments