خواب میں نمک دیکھنے کی تعبیر

خواب میں نمک دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نمک نقد درہم اور نیک کام ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے نمک ملا ہوا فربہ گوشت کھایا ہے تو نعمت اور روزی پر دلیل ہے اور میراث پائے گا۔ اور اگر نمک ملا ہوا لاغر گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا اور جس قدر زیادہ شر ہو گا زیادہ لاغر ہو گا تو زیادہ نقصان پر دلیل ہے اور خواب میں بھنا ہوا گوشت کھانا غیبت پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بھنا ہوا اور لاغر گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کے لوگوں سے نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دبلے اونٹ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے نقصان پائے گا اور اگر نمک ملا ہوا گوشت جنگلی دبلے چوپاؤں کا ہے۔ دلیل ہے کہ جنگلی لوگوں سے فائدہ اٹھائے گا۔ حاصل یہ ہے کہ لاغر گوشت میں منفعت نہیں ہے۔

0/Post a Comment/Comments