خواب میں نماز پڑھنا

خواب میں نماز پڑھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ نماز مشرق کی طرف پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ حج کو جائے گا۔ اگر حج کا محل نہیں ہے تو اس کا میلان عیسائیوں کی طرف سے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مغرب کی طرف نماز پڑھتا ہے اور اس کا میل قبلہ کی طرف ہے۔ دلیل ہے کہ دن اسلام کو پس پشت ڈالے گا۔ اور اگر دیکھے کہ راستے میں نماز پڑھتا ہے اور اس کی پشت قبلہ کی طرف ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے۔ اس کو توبہ کرنی چاہئے۔ اور اگر دیکھے کہ نماز پڑھی ہے اور قبلہ کی طرف کا پتہ نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ راہ دین میں حیران ہو گا۔ اور اگر نماز قبلہ طرف پڑھے۔ دلیل ہے کہ راہ دین میں مستقیم ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی قوم کی امامت کراتا ہے۔ دلیل ہے کہ جس قدر مقتدی ہیں اتنی جماعت پر سرداری کرے گا۔ اور اگردیکھے کہ نماز کا وقت گزرا ہے اور اس نے کوئی پاکیزہ جگہ نہیں پائی ہے کہ نماز پڑھے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام مشکل سے پورا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز توڑی ہے اور وہ نماز ادا نہ کی ہے یا بے وضو پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ جس مطلب میں ہے وہ پورا نہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد یا مدرسے میں امامت کرائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ اس کا تابعدار ہو گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تاویل بھی خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ نماز میں رکوع اور سجود پوری طرح بجا لایا ہے دلیل ہے کہ اس کا دین اور دنیا کا کام نیک ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ نماز پیشین وقت پر گزاری ہے اور آسمان روشن اور پاکیزہ ہے دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کی طرف اس کے مراتب بلند ہوں گے۔ اور اگر آسمان تیرہ اور ابر والا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی امید پوری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شام کے فرض پڑھے ہیں۔ دلیل ہے کہ اپنے اہل و عیال سے معاملہ کرے اور ان سے شاد اور خوش ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ صبح کی نماز گزاری ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔ اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تو اس کو حیض آئے گا۔ اور اگر بے وضو نماز پڑھے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر نماز عشاء کے فرض پڑھے۔ دلیل ہے کہ امن میں ہو گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کشتی میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا قرض اترے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کی جگہ پر نہ تھا اور نماز نہ پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ مفسد اور بدکردار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز پڑھ کر جنگل کو چلا گیا ہے۔ دلیل ہے کہ آنحضرت ﷺ کی قبر مبارک کی زیارت کرے گا۔ اور اگردیکھے کہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام خلیفہ کی طرف سے انتظام کے ساتھ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کے بعد سجدہ کیا ہے دلیل ہے کہ کسی بڑے اور دولت مند شخص پر فتح پائے گا اور اس پر قابض ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سوائے خدائے تعالیٰ کے کسی کو سجدہ نہیں کیا۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دیوار پر سجدہ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بزرگوں سے رنج اور خواری پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ نماز گزاری ہے اور شہد پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے عیال سے نزدیکی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کے اندر التحیات پر بیٹھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز کا پہلا سلام دائیں طرف دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا احوال شوریدہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے بیٹھ کر نماز گزاری ہے دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کا عذر قبول کیا جائے اور اگر دیکھے کہ نماز میں اپنے لئے دعا کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ اذ نادی ربہ نداء خفیا (جب اس نے اپنے رب کو چھپ کر پکارا) اور اگر دیکھے کہ اس نے اندھیرے میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ غموں سے خوشی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے رات کو نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ سب طرح کے خوف سے امن میں ہو گا۔ اور نعمت اور بزرگی اور امن پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ پہلو پر نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے جمعہ کی نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ سفر میں جائے گا اور حلال کی روزی حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بیت المقدس میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ میراث پائے گا اور اس پر روزی فراخ ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس نے کعبہ میں یا کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ کعبہ کا رخ کرے گا اور اس کی عاقبت بخیر ہو گی۔ حضرت حافظ معبر رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نماز پڑھنی تین وجہ پر ہے: (1) فریضہ (2) سنت (3) نفل اگر دیکھے کہ اس نے فریضہ نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کی قسمت میں حج کر ے گا اور بدکاری سے بچائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ ان الصلوٰۃ تنھی عن الفحشاء والمنکر (بے شک نماز بے حیائی اور گناہ سے بچاتی ہے) اور اگر دیکھے کہ نماز سنت پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ کاموں پر صبر کرے گا اور نیک نام روشن ہو گا اور خلقت پر شفقت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز نفل پڑھی ہے دلیل ہے کہ عیال کی قدر کرے گا اور دوستوں کے کام میں کوشش کرے گا۔ اور ہر ایک کے ساتھ مروت سے پیش آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چوپائے پر نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بہت بڑا فکر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کارخانہ یا دوکان میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کے کسب اور کام میں برکت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے جمعہ کی نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام تسلی اور جمعیت سے ہوگا۔ حضرت خالد اسفہانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حق تعالیٰ کو رکوع اور سجدہ کرنا قرب الٰہی پر دلیل ہے فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ کلا لا تطعہ واسجد واقترب (تو اس کی ہرگز اطاعت نہ کر، سجدہ کر اور قریب ہو) اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔ اگر دیکھے کہ نماز میں رکوع نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ مال کی زکوٰۃ نہیں دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کو بجا لایا ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کی عبادت کو قبول کرے گا اور اس کی دعا منظور ہو گی اور حق تبارک و تعالیٰ اس پر رحمت کرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نماز پڑھنا سات وجہ پر ہے: (1) امن (2) شادی (3) عزت (4) مرتبہ (5) خلاصی (6) مراد پانا (7) قضا میں نقصان۔ اور خواب میں رکوع و سجود پانچ وجہ پر ہے: (1) مراد پانا (2) دولت (3) نصرت (4) فتح پانا (5) امر حق بجا لانا۔
فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ (اے ایمان والورکوع کرو اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی عبادت کرو اور نیک کام کرو تا کہ تم نجات پاؤ) اوراگر دیکھے کہ اس نے مردے کا جنازہ پڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے لئے دعا اور ثناء کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز پوری نہیں پڑھی ہے تو اس کی تاویل پہلے سے خلاف ہے۔

0/Post a Comment/Comments