خواب میں نہر دیکھنے کی تعبیر

خواب میں نہر دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں پانی کی نہر دیکھنا خوش مزہ اور پاکیزہ پانی جیسا ہے دلیل ہے کہ اس کی زندگانی اچھی گزرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ نامعلوم نہر سے صاف پانی پیا ہے اور یہ شخص سفر میں ہے بیگانی جگہ ہے ۔دلیل ہے کہ نامعلوم کام میں مشغول ہو گا اور اپنی عمر گزارے گا اور اس نہر سے پانی کے پینے کے مطابق منفعت پائے گا ۔ اور اگر نہر کا پانی تلخ اور بے مزہ ہے تو تلخی عیش اور خراب زندگانی کی دلیل ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں نہر کا دیکھنا اس کی اصل وکیل ہے جو مقرب ہو گا ۔اگر کوئی نہر کا پانی جاری اور صاف دیکھے ، دلیل ہے کہ اس کا کام جاری رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نہر کا پانی گدلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام تباہ اور بے انتظام ہو گا۔ اور جس جگہ کی نہر کا پانی دیکھے ، اس کی تاویل ساحل کی تاویل ہے اور جس قدر کمی زیادتی نہر میں دیکھے گا وکیل پر واقع ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ تخت پر بیٹھا ہے اور اس کے نیچے پانی جاری ہے ، تو دلیل ہے کہ دولت و اقبال اس کی طرف رخ کرے گا ۔ اور اس کے دونوں جہان کے اقوال نیک ہوں گے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :تجری من تحتھا الا نھار لھم فیھا مایستاؤن(اس کے نیچے نہریں جاری ہیں ، اور ان کے لئے من مانی مرادیں ہیں ) اور اگر دیکھے کہ نہر کے صاف پانی میں بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا ۔اگر بیماری ہے تو شفا ء پائے گا ۔ قرضدار ہے تو قرض ادا ہو گا ۔ سفر میں ہے تو وطن کو آئے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ نہر تاویل میں حشمت اور با منفعت مرد ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ نہر کا پانی اٹھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر کسی ما لدار آدمی سے مال حاصل کرے گا ۔ اور چھوٹی نہر زندگانی ہے اور اللہ تعالیٰ تمام امور کی حقیقتوں کو خوب جانتا ہے ۔

0/Post a Comment/Comments