خواب میں نیولا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیولا چور ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کو پکڑا یا مارا ہے دلیل ہے کہ چور کو پکڑے گا یا اس پر فتح پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نیولے کا گوشت کھایا ہے یا اس کے جسم سے اس کے ہاتھ میں کوئی چیز ہے ۔دلیل ہے کہ چور سے چوری کا مال لے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ نیولے نے پکڑا یا کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہوگا اور آخر کار شفا ء پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کے ساتھ لڑا ہے اور اس پر غالب آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کو قابو میں کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیولے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)چور(۲)غم واندوہ(۳) بیماری ۔
ایک تبصرہ شائع کریں