خواب میں ابلیس دیکھنا

خواب میں ابلیس دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ابلیس کادیکھنا ۔ دشمن ، بد دینی ، جھوٹ ، فریب ، بے شرمی سے ناامیدی اور لوگوں کی بدی سکھانے اور شر و فساد کی دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ ابلیس کو لڑائی اور جنگ میں مغلوب کو لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا میلان (اس کا میلان خیر اور صلاح کی طرف ہے :اس کی توجہ اور دھیان بہتری کی طرف ہے ) صلاح اور خیر کی طرف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ابلیس اس پر غالب آگیا ہے تو دلیل ہے کہ شر اور فساد کی راہ کی طرف مائل (مائل ہو گا:توجہ دے گا)ہو گا۔ اگر خواب میں دیکھے کہ شیطان اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو راستہ سے پھیرے گا اور اطاعت (اطاعت سے روکے گا:بندگی سے دوکے گا) سے روکے گااور اگر دیکھے کہ ابلیس اس کو ہاتھ پکڑا اور اس کو کسی جگہ لے گیا اور اس نے لا حول ولا قو ۃ الا باللہالعلیالعظیم (نہیں ہے پھر گناہ رسء اور نہ طاقت نیکی کی ، مگر اللہ بلند بزرگ کے ساتھ ہے ) پڑھا تو دلیل ہے کہ کسی بڑے گناہ میں پڑے گا اور پھر کسی کی نصیحت سے گناہ سے رکے گا اور اگردیکھے کہ اسنے ابلیس کی گردن میں طوق ڈال دیا ہے تودلیل ہے کہ اہل دین و صلاح کو خوشی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ ابلیس ضعیف اور عاجز ہے تو دلیل ہے کہ مصلح عالموں اور نیک لوگوں کو طاقت ہوگی ۔
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ابلیس کامطیع (مطیع ہو گیا ہے : فرمانبردار ہو گیا ہے )ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ خواہش نفسانی میں بتلا ہو گا اور اگر دیکھے کہ ابلیس نے اس کو کچھ دیا ہے تو اگر وہ اچھی چیز ہے تو مال حرام پائے گا اور اگر وہ بری چیز ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین میں فساد ہو گا اور اگرکوئی شخص دیکھے کہ ابلیس شاد و خرم ہے (شاد و خرم ہے :راضی اور خوش ہے) تو دلیل ہے کہ لوگوں کے کام میں قوی فساد(قوی فساد ہو گا: بڑ ا فساد ہوگا) ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ابلیس کو تلوار مار کر ہلاک کرنا چاہتا ہے اور وہ بھاگ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اسکو ایک ملک ملے گا اور وہ عدل و انصاف کرے گا اور اگر دیکھے کہ ابلیس کو مارا ہے تودلیل ہے کہ اپنے نفس کو مغلوب کرے گا اورنیک راستے پر چلے گا۔

0/Post a Comment/Comments