خواب میں عورت کی شرم گاہ دیکھنا

خواب  میں عورت کی شرم گاہ دیکھنےکی تعبیر

حضرت ابن سرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگرخواب میں دیکھے کہ اس کی شرمگاہ ننگی ہے۔ چناچہ سب لوگ دیکھتے ہیں۔ تو دلیل ہے اس کا راز لوگوں میں ظاہرہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی شرمگاہ کو ڈھانپ لیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا راز فوراًپوشیدہ ہو گا۔اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کی شرمگاہ کا کچھ حصہ ننگا ہے اور اس نے چھپا لیا ہے اور کسی نے نہیں دیکھا تو اس کی تعبیر ہو گی کہ بیمار ہو گا تو شفاء پائے گا۔ اور اگر قرض دار ہے تو قرض سے نجات پائے گااور اگر خوفزدہ ہے تو امن میں رہے گا۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اس کی شرمگاہ ننگی ہے اور وہ شرمندہ ہوا ہے تو تعبیر ہو گی کہ برُے حال سے نیک حال ک طرف آئے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے جان بوجھ کر اپنی شرمگاہ ننگی کی ہے تو تعبیر ہو گہ کہ ایسا کام کرے گا جس سے سزا کا مستحق ہو گا یا اسے کوئ آفت آئے گی کہ جس سے عبرت حاصل کے گا۔

0/Post a Comment/Comments