خواب میں شہد دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ شہد موم کے ساتھ ہے اس کی تاویل میراث یا غنیمت حلال ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس شہد ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب اسی قدر کہیں سے میراث پائے گا ۔ جو حلال ہو گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایاہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس شہد ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر علم و دانش حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس شہد میں سے لوگوں کو دیتا ہے اور وہ کھاتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے فائدہ حاصل کریں گے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تونفع نہ پائے گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ شہد تاویل میں قرآن مجید ہے حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شہد پانچ وجہ پر ہے ۔(۱)میراث (۲)غنیمت(۳)علم(۴)قرآن مجید(۵)فراخ روزی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں