خواب میں اونٹ پر بیٹھنا

خواب میں اونٹ پر بیٹھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کونا معلوم اونٹ پر دیکھے کہ وہ دوڑ رہا ہے تو دلیل سفر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ کو درہا ہے ، غم اور فکر کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اونت پر بیٹھا ہے،رستہ گم گیا ہے اور نہیں جانتا ہے کہ راہ راست کہاں ہے؟ تو دلیل ہے کہ اپنے راہ میں عاجز ہو گا ۔ اور کوئی تدب نہ کر سکے گا اور اگر اونٹنی پائے تو عورت پائے گا اور اگر اونٹنی بچہ والی ہے تو عورت فرزند والی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ او نٹ اس کے پیچھے درڑ رہا ہے تو دلیل غم ہے او ر اگر دیکھے کہ اونٹ نے اس سے سر پھیرا ہے اور مطیع نہیں ہوتا ہے تو دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگرکو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ اونٹ مست غضب ناک پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر کوئی بڑا آدمی قبضہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ کے ساتھ جنگ اور لڑائی کرتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی مرد عجمی کے ساتھ دشمنی ہو گی اور اس کے ساتھ جھگڑا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹوں کے گلے کو چراتا ہے اور جانتا ہے کہ اس کے اپنے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو ملک ملے گا اور وہ اہل ملک (اہل ملک پر :ملک کے لوگوں پر ) پر حکومت کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اونٹنی کا دودھ دوہتا ہے تودلیل ہے کہ بادشاہ سے اسی قدر مال و دولت پائے گا اور اگر دیکھے کہ دودھ کی بجائے اونٹنی کے پستانوں سے خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو حرام مال ملے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کو اونٹنی بخشی ہے یا اس نے خود خریدی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز (کنیز:لونڈی ) خریدے گا۔ او ر اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی اونٹنی بھاگ گئی ہے یا چوری ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے جدا ہو گا یا ان کے درمیان جھگڑا پڑے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کی اونٹنی مر گئی ہے یا چوری ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹنی کو بچہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا اورمال بڑھے گا اور اگر خواب میں اونٹنی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی مرادی پوری ہو گی ۔ او راگر خواب میں دیکھے کہ اونٹ کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔
حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اسے کسی نے بہت سا اونٹ کا گو شت دیا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ اونٹ اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نیکی پہنچے گی۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب اونٹ کا دیکھنا دس وجہ پر ہے ۔ اول ، عجمی بادشاہ ۔دوم ،امیر شخص ۔ سوم ، مرد مومن ۔چہارم ،سیل ۔پنجم ،فتنہ ۔ششم ، آبادی ۔ہفتم ، عورت۔ ہشتم ، حج۔ نہم ، نعمت ۔ دہم ، مال ۔اورعربی اور اونٹ مرد عربی پر اوعر عجمی اونٹ مرد عجمی پر دلیل ہے ۔ اور شتربانی کی تاویل صاحب تدبر اور ولایت اور کاموں کو درست کرنے والے اور سنوارنے والے کی ہے۔

0/Post a Comment/Comments