خواب میں سرمہ دیکھنا

خواب میں سرمہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرمہ مال ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے آنکھ میں سرمہ لگایا ہے دلیل ہے کہ صلاح دین کا متلاشی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو سرمہ دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر صاحب خواب مال پائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرمہ مردوں اور عورتوں کے لئے عزت اور مرتبہ ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں سرمہ پانا راہ حق او ر ثواب ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرمہ فروش ایسا شخص ہے ۔جو اصلاح دین کی جستجو کرتا ہے کیونکہ آنکھ دین ہے اور سرمہ روشنائی ہے ۔

0/Post a Comment/Comments