خواب میں سلام کرنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی دوست نے اس کو سلام کیا ہے دلیل ہے کہ وہ دوست اس سے خوشی دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی دشمن نے اس کو سلام کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ دشمن اس کا دوست ہو جائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ کسی نا معلوم شخص نے اس کو سلام کیا ہے کہ جس کو نہ دیکھا تھا ۔ دلیل ہے کہ کوئی مسافر اس کا دوست اور آشنا ے گا ۔ اور اگر د یکھے کہ کسی بو ڑ ھے نے اس کو سلا م کیا ہے کہ جس کو پہلے نہ د یکھا تھا ۔ د لیل ہے کہ ھق تعا لیٰ کے عذاب سے امن میں ہو گا ۔اور اگر د یکھے کہ کسی آشنا بو ڑ ھے نے اس کو سلا م کیا ہے ۔ د لیل ہے کہ خو بصورت عورت کر ے گا ۔ حضرت ابرا ہیم کر ما نی ر حمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرما یا ہے۔ اگر د یکھے کہ اس کو کسی دو ست نے سلا م کیا ہے اور اس کو سلا م کو جو اب نہیں د یاہے ۔د لیل ہے کہ ان ہر دو کے درمیان جدائی پڑے گی ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو جو ان عورت نے سلام کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کا اقبال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نماز میں ہے اور اس نے بائیں طرف سلام کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام پریشان ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سلام چار وجہ پر ہے ۔ (۱)امن (۲)شادی (۳)اقبال (۴)مال کی منفعت ۔
ایک تبصرہ شائع کریں