خواب میں سر دیکھنا
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے خواب میں سر کا دیکھنا قوم کا سردار ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کٹا ہوا سر لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سردار کو دوست رکھے گا اور اس سے خیرو منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بغیر زخم تلوار کے اس کا سر جسم سے جدا کیا ہے ۔ اگر قرض دار ہے تو قرض سے سر خرو ہو گا اور غم اور خوشی پائے گا ۔ اور اگر یہ خواب غلام دیکھے ۔ دلیل ہے کہ آزاد ہو جائے گا ۔اور اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا اور سردار دیکھے تو ملک پائے گا ۔ اور اگر آزاد اور ما لدار یہی خواب دیکھے تو عورت کرے گا ۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر کوئی بہت سے کٹے ہوئے سر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس جگہ بہت سے سردار لوگ جمع ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ ان سروں سے بال یا چمڑا یا بھیجا نکالا ہے ۔ دلیل ہے کہ ان سرداروں سے مال حاصل کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ سروں کا چمڑا کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگوں اور سرداروں سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کے سروں کا چمڑا کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کوئی رئیس اس پر عتاب کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی معلوم آدمی کا سر کھایا ہے ۔دلیل ہے کہ اپنا سرمایہ کھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جنگلی چوپائے کا سر کھایا ہے دلیل ہے کہ مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نا معلوم آدمی کو سر کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ کسی کا سرمایہ کھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ مرغ کا سر کھایا ہے ۔دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ کا مال کھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی شخص ایک سر یا کئی سر اس کے پاس لایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس گروہ کا سردار ہو گا اور اس سے خیر اور نیکی پائے گا ۔ اور اگر خواب میں کسی عورت کا سر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ مال دارعورتوں سے راحت پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ بکرے کی سری کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور ما ل حلال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بیل کا سر کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سال میں مال اور نعمت پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں اپنا سر بڑا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ عز ت اور مرتبہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دوسر ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام قوی ہو گا ۔ اور اگر اپنا سر ننگا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اپنے کام سے گرے گا ۔اور غمگین ہو گا ۔ اور اگر اپنے سر پر زخم دیکھے کہ اس سے خو ن بہتا ہے ۔دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑ ا پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر سے کسی نے بھیجا نکلا ہے اور زمین پر گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ سے سر مایہ جاتا رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پھر بھیجے کو اپنی جگہ پر رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ پھر مال حاصل کرے گا ۔اور دیکھے کہ اس کا سر چکنا ہے دلیل ہے کہ نیک کام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں کٹا ہوا سر ہے ۔ دلیل ہے کہ مال بہت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کاسر نیک بات کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ نیکو کار ہو گا اور کاموں میں انصاف کرے گا ۔اور اگر بری بات کہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر اپنے سر کے دو ٹکڑے دیکھے ۔ اس کے آدھا دائیں ہاتھ میں ہے اور آدھا بائیں ہاتھ میں ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے باپ مریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر اس کے ہاتھ میں ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سردار سے خیرو منفعت پائے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا سر ہاتھی کے جیسا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ ملک پا ئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر اونٹ کے سر جیسا ہو گیا ہے کہ فساد اور حرام کی طرف مائل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر گھوڑے کے سر جیسا ہو گیا ہے ۔دلیل ہے کہ بادشاہ سے مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر گدھے کے سر جیسا ہو گیا ہے دلیل ہے کہ اپنی بخت سے نصیب پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر بیل کے سر جیسا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ خلقت کے نزدیک خوار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر بکری کے سر جیسا ہو گیا ہے ۔دلیل ہے کہ اس پر جہالت آئے گی ۔ اور اگر اپنا سر شیر کے سر جیسا دیکھے دلیل ہے کہ حکومت پائے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا ۔ اور اگر اپنا سر کتے کے سر جیسا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ ذلت اور خواری پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر خنزیر کے سر جیسا ہو گیا ہے ۔خدا کی پناہ!اس کا میلان کفر کی طرف ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر بلور کا ہو گیا ہے ۔ تو یہ اس کی ہلاکت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر سونے یا چاندی کا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر لوہے یا پتھر کا ہو گیا ہے ۔دلیل ہے کہ کسی کمینے سردار کی خدمت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر لکڑی کا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر ٹھیکری کا ہے دلیل ہے کہ کسی کپی آدمی کی خدمت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر مرغوں کے سر جیسا ہو گیا ہے ۔دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر کٹا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو پھانسی پر لٹکائیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر اس کے جسم سے جدا ہوا ہے اور پھر اسی جگہ رکھ دیا ہے اور درست ہو گیا ہے۔ د لیل ہے کہ آخر کار شہیدوں کا مرتبہ پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سر ہے اور اس کی عورت حاملہ ہے ۔ تو اس کے لڑکا پیدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے اپنا سر منڈا ہو ا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر مرے گا ۔ اور اگر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ کسی رئیس سے فائدہ اٹھائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔کہ بھنا ہوا سر تاویل میں رئیس یا سردار ہے اور اگر دیکھے کہ کچی سری کھائی ہے دلیل ہے کہ وہ کسی سردار کی غیبت کرے گا ۔ اور بھنی ہوئی سری کچی سے خواب میں دیکھنا بہتر ہے ۔ حضرت حافظ معبر رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آدمی کا سر باپ ہے سردار ہے یا بیٹا ہے ۔اور اگر اپنے سر کو کٹا ہوا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ ماں اور باپ سے جدا ہو گا ۔ اور اگر اپنا سر اپنے ہاتھ میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ ان سے ملے گا اور اگر اپنے سر کو پھر گردن سے لگایا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے سرمایہ لے گا یا قرض دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کٹے ہوئے سر اس کے پاس ہیں اور رقص کرتے ہیں ۔دلیل ہے کہ اس کی ولایت کے سرداروں کو مصیبت اور غم واندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر اپنے کندھے پر بادشاہ کا سر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ دس ہزار درہم پائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں آدمی کا سر دیکھنا بارہ وجہ پر ہے ۔(۱)رئیس (۲)مہتر (۳)باپ (۴)ماں (۵)امام (۶)مؤذن (۷)عالم (۸)دس ہزار درہم پانا (۹)لڑکا (۱۰)غلام (۱۱)عورت (۱۲)مالدار شخص۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا سر بڑا ہے ۔ اور نئے کپڑے پہنے ہوئے ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی سرداروں سے صحبت ہوگی ۔اور اگر گندہ کپڑا پہنے ہوئے ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سردار سے غم واندوہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے تنور میں سریاں رکھی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا سرداروں کے نوکروں سے کام پڑے گا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں