Khwab Mein Sui Dekhna
Khwab mein sui_dekhna can have multiple interpretations. Keep reading to discover the most authentic Dream Interpretation of Seeing Needle in a dream in Urdu, based on the Islamic Dream Interpretation. Find out more khwab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on Tabeer ur Roya book written by Ibn Sirin.
خواب میں سوئی دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سوئی ہے اور اس سے کوئی چیز سیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر اگندہ کام جمع ہوں گے اور اس کی مراد پوری ہو گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کپڑے سیتا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کے احوال نیک ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی سوئی کھوئی گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے احوال بد ہوں گے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے سوئی بخشی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص اس کے حالات پت مہربان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کے پاس بہت سی سوئیاں ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے کام کی خیرو صلاح ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں