Khwab Mein Makhi Dekhna
خواب میں مکھی دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مکھی کمینہ اور مفلس شخص ہے اگر دیکھے کہ مکھیاں اس پر جمع ہوئی ہیں یا اس کی آنکھ اور منہ میں جاتی ہیں۔ دلیل ہے کہ خواب والا کسی کمینے شخص سے مال حاصل کرے گا لیکن نقصان پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مکھی اس کے کان میں گھسی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کمینے شخص سے بری بات سنے گا۔ جس سے اس کا دل کوفتہ ہو گا۔ اگر دیکھے کہ وہ مکھی کی آواز سنتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کو شور کرتا ہوا سنے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مکھی حاسد اور کمینہ شخص ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے گرد مکھیاں جمع ہوئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا کام حاسد لوگوں سے پڑے گا۔ اور اگرخواب میں دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سی مکھیاں پھرتی ہیں۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی باتیں کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو مکھیاں کاٹتی ہیں دلیل ہے کہ کمینے لوگ اس کے خویشوں پر حسد کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مکھی کو مارا ہے دلیل ہے کہ حاسدوں کو مغلوب کرے گا اور اگر دیکھے کہ مکھیاں زمین کے نیچے جاتی ہیں دلیل ہے کہ حاسد اس کا جمع کیا ہوا مال لیں گے اور خزانہ کریں گے اور اس کو نقصان دیں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں