Khwab Mein Aate ki Channi Dekhna
خواب میں آٹے کی چھاننی دیکھنا
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آٹا چھاننے کی چھلنی خواب میں دیکھنا ایسا مرد ہے کہ اپنے دوستوں اورخویشوں میں پھرتا ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آٹا چھاننے کی چھلنی ایک فضول عورت یا کوئی بد خادم ہوتا ہے- اگر بڑی آٹا چھاننے کی چھلنی نئی اس نے لی یا اس کو کسی نے دیا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت یا خادم جیسا کہ ہم نے بیان کیا ہے ۔ اس کا دوست ہوگا بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ نیک آدمی ہے جو اس کی خدمت میں مقیم ہوگا اور دوست ہو جائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ آٹا چھاننے کی چھلنی چار قسم پر ہے ۔ اول ، نیک آدمی ۔ دوم ، فضول عورت ، سوم ، خادم۔ چہارم ، تھو ڑا نفع ۔
ایک تبصرہ شائع کریں