khwab mein maghaz dekhna
خواب میں مغز دیکھنے کی تعبیر
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ہڈی اور سر کا مغز خواب میں مال ہے جو بطور ذخیرہ رکھا ہوا ہے۔ اگر دیکھے کہ سانپ اور بچھو اس کے بھیجے کو کھاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اسی قدر لوگوں کا مال کھائے گا۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سر کا مغز دفن کیا ہوا مال ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے گندہ اور بے مزہ مغز کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال حرام ہے یا اس کی زکوٰۃ نہیں دی ہے۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ سب طرح کے مغزوں کا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے : (1) پوشیدہ مال (2) عقل (3) صبر
ایک تبصرہ شائع کریں