خواب میں مرغابی دیکھنا

Khwab Mein Murghbi Dekhna

خواب میں مرغابی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ مرغابی کے دوسرے مرغوں سے تاویل بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغابی پکڑی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے۔ دلیل ہے کہ مال و نعمت اور بزرگی پائے گا اور دلی مراد کو پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی مرغابیاں جمع ہو ئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ مرغابی معیشت ہے اور اگر دیکھے کہ مرغابی پکڑی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور بزرگی پائے گا۔ اور اس کی ہڈی مال اور نعمت ہے۔ 
حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ لوگوں نے کسی جگہ مرغابی رکھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ مصیبت اور غم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغابی کا بچہ پکڑا ہے۔ یا اس کو کسی نے دیا ہے۔دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ مرغابی کا خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے: (1) مال (2) بزرگی (3) ریاست (4) حکومت۔ کیونکہ مرغابی گاہے پانی میں اورگاہے زمین پر ہوتی ہے۔ اس وجہ سے مرغابی خواب میں دیکھنے والا ہر ایک طرح کی مراد کو جو وہ چاہتا ہے پائے گا۔

0/Post a Comment/Comments