Khwab Main Dawaon Ka Dabba Dekhna
خواب میں دواؤں کا ڈبا دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں مجرہ (دواؤں کا ڈبا) دیکھے۔ دلیل ہے کہ پاک دین اور علم والی عورت کرے گا۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس مجرہ ہے۔ دلیل ہے کہ علم والی عورت کرے گا اور اس سے خیرو منفعت پائے گا۔ اگر دیکھے کہ مجرہ پھٹی ہے یا ضائع ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔ عورت نہیں ہے تو اس کا کوئی خویش مرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس پر کوئی چیز لکھی ہوئی ہے۔ اگر قرآن مجید یا اسمائے الٰہی لکھے ہیں تو صلاح اور منفعت پر دلیل ہے۔ اگر خلاف ہے تو شر و فساد پر دلیل ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں