خواب میں گاو چشم دیکھنا

Khwab mein Gao Chasham Dekhna

خواب میں گاو چشم دیکھنے کی تعبیر

گاؤ چشم ایک گھاس کا نام ہے۔ اس کو خواب میں دیکھنا نیک کنیز کو دیکھنا ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ عورت دیکھے کہ اس نے گاو چشم کا شگوفہ اکھاڑ کر اپنے شوہر کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ اس کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ غلام کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ غلام بھاگے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ گاو چشم کو موسم میں درخت پر دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا اور بے وقت دیکھنا برا ہے۔ اور اگر پژمردہ دیکھے تو اس کا فرزند بیما ر ہو گا اور اگر فرزند نہیں ہے تو وہ غمگین ہو گا۔

0/Post a Comment/Comments