خواب میں بازو دیکھنا

Khwab Mein Bazo Dekhna

خواب میں بازو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بازہ بھائی یا فرزند یا اعتبار والا دوست یا شریک ہے اگر خواب میں دیکھے کہ بازو قوی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ان سے وقت اور فائدہ پہنچے گا اور اس کے خلاف ہے تو اس کو ان سے کسی طرح کا فائدہ نہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بازو گر پڑا ہے یا کسی نے کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا بھائی یا دوست یا شریک دنیا سے رحلت (رحلت کرے گا:مر جائے گا)کرے گا۔ یا اس سے جدائی تلاش کرے گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بازو کو دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ اول ، برادر ۔ دوم، فرزند ۔ سوم ، شریک ، چہارم ، دوست ۔ پنجم ، چچازاد بھائی۔ششم ، ہمسایہ۔

0/Post a Comment/Comments