خواب میں گھر کی دہلیز دیکھنا

Khwab Mein Dehleez Dekhna Ki Tabeer

خواب میں  گھر کی دہلیز دیکھنا

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اوپر کی دہلیز صاحب خانہ ہے اورنیچے کی دہلیز گھر کی صاحبہ ہے اور اگر دیکھے کہ اوپر کی دہلیز گری اور خراب ہوئی تو دلیل ہے کہ گھر کا مالک مرے گا اور اگر گھر والا دیکھے کے نیچے کی دہلیز گری یا جل گئی ہے تو دلیل ہے کہ گھر والی مرے گی۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر گھر والا خواب میں دیکھے کہ نیچے کی دہلیز یا اوپر کی نئی بدلی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طالاق دے کر دوسری عورت بدلے گا اور اگراوپر کی دہلیز کو اکھیڑا تو دلیل ہے کہ اپنے آپ کو ہلاک کرے گا اور اگر دیکھے کہ اوپر کی اور نیچے کی دونوں دہلیز یں اکھیڑی ہیں تو دلیل ہے کہ گھر والا اور گھر والی دونوں مریں گے۔

0/Post a Comment/Comments