خواب میں کستوری دیکھنا

خواب میں کستوری دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اسکے پاس مشک ہے۔ دلیل ہے کہ با ادب اور دانا ہو گااور سب لوگ اس کی تقریب اور تحسین کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس سے مشک کی یا کافور کی خوشبو آتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا اعتقاد اور یقین پاکیزہ اور صاف ہو گا اور راہ حق پر آئے گا۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مشک کو پیستا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے نیکی کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے مشک نافہ چیرا ہے اور اس سے بری بو آئی ہے اس کی تاویل خلاف ہے۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مشک کو دیکھنا چھ وجہ پر ہے: (1) عورت (2) دوست (3) عیش خوش (4) کنیز (5) بہت سا مال (6) عمدہ بات.

0/Post a Comment/Comments