خواب میں کیل دیکھنا

Khwab Mein Keel Dekhna

خواب میں کیل دیکھنے کی تعبیر

اور اگر دیکھے کہ اس نے ستون یا لکڑی میں میخ لگائی ہے۔ دلیل ہے کہ موافق شخص سے دوستی کرے گا۔ اور اگر درخت پر میخ لگائی ہے اور قرار پائی ہے اور احتیاط کیا ہے کہ کیسے درست لگی ہے۔ اس کی تاویل درخت سے درستی یا نکاح یا بخشش یا ملاقات ہے۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر میخ بھرت کی یا تانبے کی ہے اس کی تاویل نیک ہے اور اگر لوہے یا ہڈی کی ہے تو نیکی اور قوت پر دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لوہے کی میخ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا۔ جو بادشاہی کے قابل ہو گا۔ اور اگر فرزند نہیں ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم اور دانش عطا کرے گا۔ اور اگر اہل علم سے نہیں ہے دلیل ہے کہ اہل علم سے پیار کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے سونے یا چاندی کی میخ زمین میں ٹھونکی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنی کمائی سے دولت مند ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں میخ کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (1) برادر (2) فرزند (3) دوست (4) عورت سے نکاح کرنا۔

0/Post a Comment/Comments