Khwab Mein Peshab Karna
خواب میں پیشاب کرنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگرکوئی پیشاب کو غیر محل پر کرتا دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ خدا وند خواب غمگین اور قرض دار ہوگا اور اگر اپنی جگہ پر دیکھے تو قرض سے نجات اور غم سے خوشی دیکھے گا اور اگر دیکھنے والا مالدار ہے تو مال کا نقصان ہوگا ۔
حضرت داینال علیہ السلام نے فرمایا ہے اگر نامعلوم جگہ پر پیشاب کرتا دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب اس موضع کے اہل سے عورت پائے گایا باندی خریدے گا۔ اور اگر پیشاب کی جگہ خواب میں خوب چلتا ہوا دیکھے تو یہ اس کے نقصان کی دلیل ہے اور اگر پیشاب کی پیپ چلتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے یہاں بیمار بچہ پیدا ہو گا۔ بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں پیشاب کرنا حرام مال کی دلیل ہے اور اگر پیشاب کو پئے تو دلیل ہے کہ حرام مال کھائے گا ۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کنوئیں میں پیشاب کرتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی سے مال حلال پائے گااور اگر پیشاب کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ فرزند حافظ قرآن اور عالم اور دانا آئے گا اور اگر دیکھے کہ تھوڑا پیشاب کر لیا ہے اور تھوڑا باقی رکھا ہے تو دلیل ہے کہ تھوڑا مال جائے گااور کچھ اندوہ اور غم اس سے جدا ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس پیشاب سے لوگ مسح کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند عالم اور دانا آئے گا اور لوگ اس کے بابعدار ہوں گے۔
حضرت جابر مغربی ر حمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر مسجد میں پیشاب کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنے مال کو خزانہ ( خزانہ کرے گا: مال و دولت جمع کرے گا) کرے گا لیکن اپنے لئے نہیں ۔ اور اگر دیکھے کہ پیشاب کرنے سے اس کا کپڑا اتر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال اپنے فرزند کے لئے جمع کرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اپنی جگہ میں پیشاب کرتا ہوا دیکھنا مالداری کی دلیل ہے ۔ ان کے لئے جو دوریش ہیں غلام آزاد ہو گا۔ بیمار شفا پائے گا۔ قیدی بجات پائے گا۔ مسافر وطن کو آئے گا ۔حاکم معزول ہوگا۔ خلیفہ مرے گا۔ قاضی معزول ( معزول : ملازمت سے جدا کیا ہوا) ہو گا اور سوداگر نقصان اٹھائیں گے ۔
حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر خواب میں اپنے گھر میں اس کے ٹھیک جگہ پیشاب کرتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنا مال اپنی اولاد کے لئے خزانہ کرے گا۔ لیکن اس کے عوض اور پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : وما انفقتم من شئی فھو یخلفہ و ھو خیر الرازقین ( اور جو چیز تم خرچ کرتے ہو پس وہ مولیٰ اس کا عوض دے دیتا ہے اور وہ سب سے بڑھ کر رزق دینے والا ہے)
ایک تبصرہ شائع کریں