Khwab Mein Rumal Dekhna
خواب میں رومال دیکھنے کی تعبیر
مندیل بہت بڑا رومال مراد دستار حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مندیل خادم ہے اور اس کی کمی بیشی اور نقصان وغیرہ کی تاویل خادم پر رجوع کرتی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نیا مندیل ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خادم حاصل ہو گا۔ اور اگر مندیل سفید یا سبز ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم دیانت دار ہو گا اور اگر مندیل سرخ دیکھے تو اس کا خادم عیش پسند اور سرکش ہو گا اور اگر مندیل زرد ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بیمار ہو گا بلکہ اصل میں بیمار سا ہو گا۔ اوراگر نیلا ہے دلیل ہے کہ اس کا خادم مصیبت زدہ اور اندوہ ناک ہو گا۔ اور اگر اس کا مندیل تولیہ نما ہے تو اس کا خادم زاہد ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مندیل پشم کا یا سوتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم با امانت اور دیندار ہو گا۔ اور اگر السی کا ہے تو بھی اچھا ہے اوراگر ابر ریشم کا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بے وفا اور متکبر ہو گا۔ اور اگر رومال پرانا اور میلا اور پھٹا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس خادم سے نیکی دیکھے گا۔اور اگر دیکھے کہ مندیل ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ خادم اس سے جدا ہو گا۔ اگر مندیل جلا ہے تو اس کا خادم مرے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں