خواب میں صندوق دیکھنا

Khwab Mein Sandooq Dekhna

خواب میں صندوق دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں صندوق عورت ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ صدنق میں عزت اور مرتبہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بڑا صندوق اس نے خریدا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر عزت اور مربتہ پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کا صندوق ضائع ہو ا ہے یا ٹتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مربتہ کم ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس پاکیزہ صندوق ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت خوب صورت اور پاکیزہ ہو گی ۔ اور اگر پرانا صندوق دیکھے تو تاویل خلاف ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں صندوق کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (۱)عزت اور مرتبہ (۲)قدر اور مرتبہ کی بلندی (۳)عورت۔

0/Post a Comment/Comments