خواب میں سیاہی دیکھنا

Khwab Mein Siyahi Dekhna

خواب میں سیاہی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں سیاہی دیکھے۔ دلیل ہے کہ روزی اس پر فراخ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ سیاہی اس سے ضائع ہوئی ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ سیاہی اس کے کپڑے پر گری ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا نقصان ہو گا اور اگر صاحب خواب منشی ہے تو سرداری پائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیاہی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے: (1) سرداری (2) راحت و آرام (3) معیشت (4) شادی اور خوشی۔

0/Post a Comment/Comments